اردن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک افسوسناک واقع میں اردن کے علاقے الکرامہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے تیرہ پاکستانی تارکین وطن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ دریائے اردن کے کنارے واقع الکرامہ شہر میں پیش آیاجہاں دو پاکستانی خاندان مقیم تھے،آگ لگنے سے مرنے والوں میں آٹھ بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔اردن کے سول ڈیفنس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ آج صبح پیش آیا،جہاں ٹین کی چادروں سے بنے گھر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جو اس واقع کی مکمل تحقیقات کرے گی۔