اداکارہ مدیحہ رضوی نے حسن نعمان سے طلاق لے لی

اداکارہ مدیحہ نے اپنے سابقہ شوہر حسن نعمان سے انسٹا گرام پر طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شئیر کر دی

اداکارہ مدیحہ رضوی نے حسن نعمان سے طلاق لے لی

 

 

کراچی (نیوزپلس)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکار جوڑی مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کے درمیان شادی کے نو سال بعد طلاق ہو گئی ۔

مدیحہ رضوی نے اپنے سماجی رابطے  انسٹاگرام اکاؤنٹ سے طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شیئر کردی۔

اداکارہ  نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو طلاق کے بارے میں بتایا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ ہی کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے۔

مدیحہ رضوی کا مزید کہنا تھا کہ تاہم ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے۔ اس لیے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اداکارہ مدیحہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی اپنی نجی زندگی اپنے تک ہی محدود رکھی ہے اس لیے مستقبل میں بھی یہ ہی چاہیں گے۔ شکریہ

اداکاراداکارہحسن نعمانمدیحہ رضوی
Comments (0)
Add Comment