اداکارہ صحیفہ جبار کی خاتون نے بے عزتی کر دی
اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار خاتون میری بے عزتی کے بعد میرے ساتھ سیلفی لے کر چلی گئیں۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا کہ ایک بار ایک مداح نے منہ پر میری بے عزتی کر دی تھی۔صحیفہنے بتایا کہ میں اپنے شوہر کیساتھ باہر ڈنر کیلئے گئی ہوئی تھی جب ہم ڈنر کر رہے تھے تو ایک خاتون اچانک سے میرے پاس آئیں اور انہوں نے پورے 5منٹ تک میرے پاس کھڑے میری بے عزتی کی۔
صحیفہ نے کہا کہ خاتون کے خیال میں جو خواتین شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خاتون مجھے اتنی باتیں سنانے کے بعد میرے ساتھ ایک سیلفی لے کر گئیں۔