ممبئی (نیوز پلس/مانیٹرنگ ڈسیک) کورونا وائرس کی شکار بھارتی ٹیلیوژن اسٹار شیوتا تیواری نے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا
شیوتا تیواری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اُنہیں رواں ماہ 16ستمبر کو کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے بِنا دیر کیے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔
اداکراہ نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے خود کو نجات دلانے کے لیے زائد مقدار میں گرم پانی کا استعمال کر رہی ہیں، اس کے علاوہ خود کو مصروف رکھنے کےلیے کچھ کتابیں بھی پڑھ رہی ہیں چونکہ یہ اُن کے لیے ایک مشکل وقت ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اُنہیں خود کو یکم اکتوبر تک قرنطینہ میں ہی رکھنا ہوگا جبکہ اُن کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔