لاہو۔اداکارہ ثنا فخر ڈرامہ سیریل لال مائی میں چڑیل کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، ڈرامے کی ریکارڈنگ شمالی علاقہ جات میں کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا کو ڈرامہ لال مائی کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ شمالی علاقہ جات میں کی جا رہی ہے۔ ثنا فخر نے بتایا کہ لال مائی ایک چڑیل کا کردار ہے جو میرے لئے دلچسپ اور منفرد ہے اس سے قبل میں نے ایسا کردار ادا نہیں کیا۔ڈرامے کی کہانی ڈرانی ہونے کیساتھ ساتھ پیچیدہ اور سنسنی سے بھرپور ہے۔ شائقین آج کل ہارر ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں اور امید ہے میرا کردار پسند کیا جائیگا۔