آصف علی زرداری کا الیکشن کمیشن پراعتماد کا اظہار

آصف علی زرداری کا الیکشن کمیشن پراعتماد کا اظہار

سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ الیکشن کیمشن شفاف الیکشن کرائے گا۔

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی ا؛یکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

آصف علی زرداری لا مزید کہنا تھا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لئے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چائیں۔

آصف علی زرداریالیکشن کمیشنپاکستان پیپلز پارٹی
Comments (0)
Add Comment