آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نیلس انین کی ملاقات

جرمن وزیر مملکت نیلس انین نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز پلس)پاک فوج کا سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نیلس انین نے ملاقات کی ہے۔پاک افواک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف اور جرمنی کے وزیر مملکت کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بھی بات کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزیر مملکت نیلس انین نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Comments (0)
Add Comment