آرمینیا کا آذربائیجان کے دو بڑے شہروں پر حملہ:7 افراد جاں بحق

حملے میں بچوں سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے

باکو۔ (نیوز پلس) آرمینیا اور آذربئیجان کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی ایک بار دونوں ممالک کے درمیان سخت چھڑپیں شروع ہو چکی ہیں دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ تازہ صورتحال کے مطابق آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجہ پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے

آذربائیجان کے حکام کے مطابق میزائل حملے میں مزید 7 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں آذربائیجان نے آرمینین فوج کی نگورنو کاراباخ سے مکمل انخلا کو ممکنہ امن معاہدےسے مشروط کیا تھا۔

آذری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں

. واضح رہے 27 ستمبر سے جاری جنگ میں اب تک سیکڑوں افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں

آذربئیجانآرمینیاباکو
Comments (0)
Add Comment