آرمینیا اور آذربائیجان عارضی جنگ بندی پر رضا مند

دونوؐ ممالک کے درمیان روس نے ثالث کا کردار ادا کیا

ماسکو (نیوز پلس ) آرمینیا اور آذربائیجان نے دو ہفتوں تک شدید جھڑپوں کے بعد نوگورنو قرح باغ میں عارضی جنگ بندی بامعنی مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک دونوں ملکوں کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی شدید کشدیگی کی وجہ سے کم سے کم 300 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں

دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل میں ثالث کا کردار روس نے ادا کیا اور 10 گھنٹے تک آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری رہے والے مذاکرات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروو نے کہا کہ دونوں فریقین نے انسنای بنیادوں پر 10 اکتوبر کو 12بجے سے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ اس سیز فائر کے بعد دونوں فریقین آپس میں لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ کریں گے جبکہ دونوں فریقین نے جنگ بندی کے لیے الگ الگ ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

آذربائیجانآرمینیاماسکو
Comments (0)
Add Comment