آئی سی سی کا ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیدول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لئے 10 ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سابق ورلڈ چیپمئینز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔
آی سی سی شیڈول کے مطابق ویسٹ اینڈیز ، زمباوے ،نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے جبکہ سری لنکا آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ عمان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا۔