آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: سپرایٹ مرحلے میں بھارت کی بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: سپرایٹ مرحلے میں بھارت کی بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست

 

فلوریڈا:  آئی سی سی  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

 اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی طرف سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 2،2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 146 رنز بنا سکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 40، تنزید حسن 229 اور رشاد حسین 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ اسی گروپ کے اگلے میچ میں آسٹریلیا کی افغانستان کو شکست بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں جبکہ افغانستان اور بنگلادیش کو گھر پہنچا دے گی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپبھارت - بنگلا دیش
Comments (0)
Add Comment