آئی سی سی عالمی رینکنگ، بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

آئی سی سی عالمی رینکنگ، بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے عالمی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں دو درجے ترقی پانے کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے پر نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلےگئے جبکہ بھارت کے روہت شرما 5 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بائولرز کی درجہ بندی میں بھارت کے روی چندرن ایشون نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ون ڈے فارمیٹ میں بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے

،بھارت کے شبمن گل دوسرے جبکہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بائولرزکی درجہ بندی میں جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے ہی ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں،پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں ،برطانوی کھلاڑی فل سالٹ دوسرے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں ، بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹونٹی میں بائولرز کی درجہ بندی میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے ، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آئی لینڈرز مہیش تھیکشنا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں،سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے جبکہ افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں،پاکستان کے شاداب خان کا دسواں نمبر ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی

آئی سی سیبابراعظمٹیسٹ رینکنگ
Comments (0)
Add Comment