آئی سی سی رینکنگ، ون ڈے انٹرنیشنل میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی رینکنگ، ون ڈے انٹرنیشنل میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے سٹار کرکٹر بابراعظم بدستور نمبر ون بیٹر اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج ٹاپ بائولر ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے نوجوان بلے باز شبمن گل801 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، سٹار کرکٹر ویرات کوہلی768 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور روہت شرما 746 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بائولرز رینکنگ میں جنوبی افریقی سپنر کیشو مہاراج پہل پوزیشن پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور ایڈم زمپا ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، بھارت کے محمد سراج ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی اور افغانستان کے راشد خان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی7 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل رائونڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے مارکرم دوسری اور افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر ہیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی

آئی سی سیبابر اعظم
Comments (0)
Add Comment