آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

 7 ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوئی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

 کراچی:   اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی ہے جو موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے 7 ارب ڈالر کی پہلی قسط ایک ارب دو کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اس کو 30 اکتوبر 2024 کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح سے بلند ہوگئے ہیں۔

آئی ایم ایف /پاکستان
Comments (0)
Add Comment