ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن باہمی فائدہ مند تعلقات ہیں، انوارالحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑپاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہیں، مظلوم فلسطینوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے تنازعہ کا کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔
سفرا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر حالیہ اہم تبدیلیوں کے تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم اور بر وقت ہے ،مجھے امید ہے کہ اس سال کی کانفرنس میں ہونے والے غور و خوض سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز ملیں گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کرنیکے لئے اقدامات خوش آئند ہیں،بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج ایک ایسے ترقی پسند ملک کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جہاں سماجی و اقتصادی بہبود کو ترجیح دی جاتی ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے مظلوم فلسطین فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا،پاکستان جموں و کشمیر تنازعہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرے گا،پاکستانی سفارت کار پاکستانی خارجہ پالیسی اور موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں