ہمارا مقابلہ خون چوسنے والے شیر سے ہے، بلاول بھٹو

ہمارا مقابلہ خون چوسنے والے شیر سے ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایم ایل ن پر سیاسی وار کرتے ہوئے کہا ہے انتخابات میں ہمارا مقابلہ خون چوسنے والے شیر سے ہے۔

خیرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو چُن چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صحیح چنا یا غلط لیکن اب یہی ہمارے امیدوار ہیں، اگر کسی امیدوار سے کوئی غلطی ہوئی تو معاف کریں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ تیر کا مقابلہ عوام کا خون چوسنے والے شیر سے ہے، عوام تیر کے امیدواروں کو جتوائیں، کام میں کروں گا۔

پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں کہ پیسہ نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ پیسہ ہے تم نے اس کو چوری کیا ہے، جس افسر نے سیلاب متاثرین کا حق چھینا ہے خود اس سے حساب لوں گا، ہم 17 وزارتیں ختم کریں گے جن پر 3 سو ارب خرچ ہو رہے ہیں، غریب خواتین کو بلا سود قرضہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میری حکومت بنائیں اشرافیہ کی سبسڈی کو ختم کر دیں گے، الیکشن میں صرف 2 جماعتیں ہیں، ایک پیپلزپارٹی اور دوسری مسلم لیگ (ن) ہے، آپ میرا 10نکاتی ایجنڈ گھر گھر لے کر جائیں، اگر ہمارے امیدواروں سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ان کو میری خاطر معاف کر دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ میرے ہو اور میں آپ کا ہوں، اگرآپ اس جوش اور جذبے سے نکلتے ہیں تو 8 فروی کو ہم کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ خیر پور کے جیالے تھے جنہوں نے ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اور انہوں نے ہر آمر کا مقابلہ کیا، کسی آمر اور ظالم کے سامنے کبھی نہیں جھکے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا وعدہ ہے اللہ نے موقع دیا تو تنخواہیں ڈبل کر کے دکھائیں گے، پاکستانی عوام پیپلزپارٹی کی حکومت بنوائیں 300 یونٹ بجلی فری دوں گا، دیگر جماعتوں کے پاس نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے، ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں، عوامی راج قائم کرنے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم میں صوبوں کو منتقل 17 شعبوں کو وزراتیں آج بھی وفاق میں چل رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداریپاکستان پیپلز پارٹی
Comments (0)
Add Comment