ہانیہ عامر تنہا زندگی کیوں گزار رہی ہیں ؟

 ہانیہ عامر تنہا زندگی کیوں گزار رہی ہیں ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ وہ بلکل تنہا زندگی گزار رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے انسٹا گرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن کے دوران کیا۔

اس سیشن میں ہانیہ نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔

ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا پھر وہ محبت کے لئے کسی شخص کو تلاش کر رہی ہیں؟

جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں بالکل تنہا زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال کسی کو تلاش نہیں کر رہی، صرف اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی خواہاں ہوں اور ابھی میرا فوکس صرف کیریئر پر ہے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں شادی ایک بہترین عمل ہے مگر فی الحال میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں”۔

ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ کی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی کون سے ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹریہانیہ عامر
Comments (0)
Add Comment