گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع بارے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ایف بی آر کی تردید

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع بارے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ایف بی آر کی تردید

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر (نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ مالی سال 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔

ایف بی آر نے کہاکہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایف بی آرنے تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست کی ہے کہ جرمانہ اور سزاوں سے بچنے کیلئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

ایف بی آ ر
Comments (0)
Add Comment