ڈنمارک کے ساتھ باہمی شراکت داری کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن سے گفتگو

ڈنمارک کے ساتھ باہمی شراکت داری کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن سے گفتگو

باکو:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈنمارک کے ساتھ باہمی شراکت داری کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیاہے جبکہ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے باکو میں کاپ-29 کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن سے دوطرفہ ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بالخصوص گرین ٹرانزیشن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کی اہم ترجیحات پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔

اس سال پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی شراکت داری کے ذریعے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈنمارک کی وزیراعظم نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بشکریہ: اے پی پی

پاکستان - ڈنمارک
Comments (0)
Add Comment