چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ: گالفر محمد قاسم نے 2 کروڑ کی گاڑی جیت لی

چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ: گالفر محمد قاسم نے 2 کروڑ کی گاڑی جیت لی

 چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ میں کوچنگ اور کیڈی بن کر گزر بسر کرنے والے گالفر محمد قاسم نے 2 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گاڑی جیت لی۔

واضح رہے کہ محمد قاسم ڈی ایچ ایف گالف کلب کراچی کے پروفیشنلز گالفرز ہیں جو گالف کی کوچنگ اور کیڈی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں، گالفر محمد قاسم نے چیمپئن شپ میں ہول ان ون (whole in ONE) کا کارنامہ انجام دے کر 2 کروڑ روپے کی بیش قیمت گاڑی جیت لی ہے۔

محمد قاسم نے گول کراچی گالف کلب کے ریڈ کورس کے ہول نمبر تین پر کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گالفرمحمد قاسم کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ آیا تھا قیمتی گاڑی جیت لی لیکن گاڑی چلانا نہیں آتی کیوں کہ میں موٹر سائیکل چلاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی تو جیت لی پیٹرول کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا لہٰذا اس گاڑی کو فروخت کرکے گھرکےحالات بہتر بناؤں گا۔

خیال رہے کہ ’ ہول ان ون ‘میں گالفر کیلئے ایک ہی شاٹ میں گیند کو ہول میں پہنچانا ہرگز آسان نہیں، کسی بھی گالفر کیلئے ٹورنامنٹ جیتنا اہم ہوتا ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپگالفر محمد قاسم
Comments (0)
Add Comment