پی سی بی محمد حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ۔ سابق کپتان سلیم ملک

سینئرز کو ایک دم سے نظرانداز کرکے جونئیرز کو ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہیے

لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کہتے ہیں کہ محمد حفیظ پاکستان کا اہم کھلاڑی ہے، پرفارمنس بہت اچھی تھی،پاکستان کرکٹ بورڈ حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سینئرز کا ہونا بہت ضروری ہے، سینئرز کو ایک دم سے نظرانداز کرکے جونئیرز کو ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہیے۔


سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کون نہیں کرنا چاہتا، ہم بھی پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، یہ توکرکٹ بورڈ دیکھے کہ ہمیں کوئی ذمہ داری سونپنی ہے کہ نہیں۔

سلیم ملک
Comments (0)
Add Comment