پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 لے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن میچ میں کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر نصف سنچری بنائی ،اور 51 رنز کی محتاط اننگز کھیلی۔

روومین پاول نے 30، صائم ایوب نے 19 اور محمد حارث نے 13 رنز بنائے۔ حسیب اللہ ایک، ٹام کوہلر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عامر جمال 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز ہی جارحانہ دکھائی دیئے، ٹم سیفرٹ نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 30 بالز پر 41 رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے جیمز ونس 27 بالز پر 21 رنز ہی بنا سکے۔

61 رنز کے مجموعی سکور پر اوپننگ ٹوٹنے کے بعد آنے والے کپتان شان مسعود دوسری ہی بال پر صائم ایوب کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے ان کے بعد شعیب ملک اور عرفان نیازی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، دونوں نے 49 رنز کی شراکت قائم کی اس کے بعد 117 رنز پر شعیب ملک نوین الحق کی بال پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد کیرن پولارڈ کریز پر پہنچے اور صرف  4 با؛ز کھیل سکے م انور علی اور عرفان خان نیازی بھی کچھ خاص پرمارمنس دکھانے میں ناکام ہوئے یوں کراچی کنگز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا پائی، شاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے، عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمیپی ایس ایل 9کراچی کنگز
Comments (0)
Add Comment