پاک ایران سرحد :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،لانس نائیک شہید

لانس نائیک ظہیر احمد جرات سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

کوئٹہ (نیوزپلس) پاکستان ایران سرحد پر عبدوئی سیکٹر میں سیمیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لانس نائیک ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز کی جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنےوالی کارروائیوں کو شکست دینے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں

ایرانپاکستانسرحدعبدوئی سیکٹر
Comments (0)
Add Comment