پاکستان کا 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد:   پاکستان نے 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فتح ٹو جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔

تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح ٹو درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ٹو راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلک ہونے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف ، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے راکٹ سسٹم تجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرمملکت، وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

بشکریہ: اے پی پی

پاکستان گائیڈڈ راکٹ سسٹم
Comments (0)
Add Comment