پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کر دی

درخواست فاروق نائیک نے دائر کی، مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔پیپلزپارٹی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں۔یاد رہے کہ 15 جولائی 2022 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) نے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کی تھی۔پی پی پی کی نظر ثانی درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کو واپس لے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔

استدعا کی گئی کہ مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ آئین اور واضح ہے، آزاد امیدواروں کی شمولیت تین دن میں ہی ہوسکتی، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر عدالت نے فریقین کے دلائل بھی نہیں سنے، سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

پیپلز پارٹی- سپریم کورٹمخصوص نشیتیں کیس
Comments (0)
Add Comment