پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز 1-2 سے ہرا دی

پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز 1-2 سے ہرا دی

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

دوسرے میچ کے بعد آج تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی بولرز نے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا اور پوری ٹیم آج بھی مکمل اوورز نہیں کھیل سکی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31ویں اوور کی آخری گیند پر میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان نے 30 اور بابر اعظم نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔

فاسٹ بالر حارث رؤف مین آف دی سیریز قرار پائے ۔

 میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور محض 20 رنز پر پہلے وکٹ گنوا بیٹھے، کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر میتھیو شارٹ 22، آرون ہارڈی 12، ایڈم زمپا 13 رنز بنا سکے۔

 کپتان جوش انگلیس سمیت کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جوش انگلیس اور جیک فریزر نے 7،7 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، گلین میکسویل اور لانس مورس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3-3 ، حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسینین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز ہرائی ہے، اس سے قبل 2002ء میں پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔

پاکستان - آسٹریلیا
Comments (0)
Add Comment