پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پوراقدامات کررہا ہے، کاپ- 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے، وزیراعظم

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پوراقدامات کررہا ہے، کاپ- 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے، وزیراعظم

محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی تحفظ  پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا  ہوگا، وزیر اعظم

کاپ- 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے، شہباز شریف کا اظہار خیال

باکو:   وزیراعظم محمد شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا  ہوگا، کاپ- 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے، دنیا کو پاکستان  جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہو گی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بدھ کو کاپ-29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر کو سربراہی اجلاس کے بہترین انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ دنیا کے اکثرممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا سامنا  ہے۔ پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کن سیلاب  کاسامنا کرناپڑا،بڑے پیمانے پر  جانی نقصان کے علاوہ  ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔سیلاب کے باعث  سکولوں کی عمارتیں گرگئیں اور  پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے  بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقت میں  مزیدنقصانات اور تباہی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

 وزیراعظم نے عالمی برادری کو  موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے نمٹنے  کیلئے  ان کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کاپ 28۔ میں کئے گئے  مالیاتی وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے۔

 میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا  کریں۔ انہوں نیبتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے،ہم نیشنل کاربن مارکیٹ   فریم ورک پرکام کررہے ہیں جبکہ  پاکستان  متبادل توانائی  کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا  بھی خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان  جیسے ترقی پذیر ممالک تنہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات نہیں کر سکتے،عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مزید  کہا کہ دنیا اب  موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات جان چکی ہے اور اس کے حل بھی تلاش کئے جا چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم  فوری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا  ہوگا۔

باکوکوپ29موسمیاتی تبدیلیوزیراعظم محمد شہبازشریف
Comments (0)
Add Comment