پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آوٹ کیا

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آوٹ کیا

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل اور ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے اعزازت تقسیم کیے

اعزازی شمشیر پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبدا للہ کو دی گئی ، آئی ایس پی آر

کاکول،راولپنڈی:   پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 14 ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آٹ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا معائنہ اور خطاب کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) اپنے قیام سے لے کر اب تک آرمی کے اہم ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے کیڈٹس کے لیے قیادت اور سینٹر آف ایکسیلینس کا گہوارہ رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران پی ایم اے نے متعدد غیر ملکی کیڈٹس کو بھی تربیت دی ہے، جن کی متعلقہ افواج میں شاندار کارکردگی پی ایم اے کی پیشہ ورانہ اقدار کا ثبوت ہے۔ آج کی پریڈ فوجی نظم و ضبط کی شاندار مثال ہے اور اکیڈمی اور پاک فوج کی شاندار اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ترکیہ چیف آف جنرل اسٹاف نے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔149 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ اور کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید کو صدارتی گولڈ میڈل دیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل التوارکی الفلج کو دیا گیا۔

آرمی چیف کین سے 14ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر الیاس خان کو نوازا گیا۔ کمانڈنٹ کینز 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر شیر بانو کو دیے گئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے قابل فخر والدین کو پی ایم اے میں ان کی تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں سی جے سی ایس سی کی آمد پر کمانڈنٹ پی ایم اے نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آرپاکستان آرمیپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکولترکیہجنرل متین گورکساحر شمشاد مرزا
Comments (0)
Add Comment