ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جمعرات چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو 7-5، 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

 مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کا مقابلہ چلی کے نکولس جیری سے ہوگا۔32 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف 2017 کے سیزن کے اختتامی چیمپئن شپ جیتنے کے بعد اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلزکارلوس الکاراز
Comments (0)
Add Comment