وسیم اکرم نے اپنی ہی کرکٹ کمیٹی کی کارگردگی پر انگلی اٹھا دی

بورڈ میں مداخلت نہیں کرتا ۔ وسیم اکرم

لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے اپنی ہی کمیٹی پر انگلی اٹھاتے ہوئے طنزیہ کہا کہ کون سی کرکٹ کمیٹی؟ جس کا سال میں ایک اجلاس ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے دئیے گئے بیان میں کہا کہ شرجیل خان نے مجھ سے وعدہ کیا ہے وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا، شرجیل خان کو اپنی فٹنس انٹرنیشنل معیار کے مطابق کرنا ہوگی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں مشکلات کا سامنا ہے، خود دو ہفتے بائیو سیکور ببل میں رہا، مجبوری ہے برداشت کرنا پڑے گا۔


وسیم اکرم نے یہ مزید کہا کہ ٹیم کے انتخاب پر چیف سیلکٹر اور کپتان میں بحث ہونا اچھی بات ہے، کسی کی رائے پر اختلاف کرنا معمول کی بات ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، بورڈ میں ہوں نہ پاکستان ٹیم میں، باہر رہ کر بھی اگر میرا اثر و رسوخ ہے تو مجھے شاباش ہے۔

کرکٹ کمیٹیوسیم اکرم
Comments (0)
Add Comment