نین تارا کو ایٹلی کمار پر فخر

نین تارا کو ایٹلی کمار پر فخر

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم”جوان” میں مرکزی کردار ادا کرنے والی صف اول کی  جنوبی بھارتی اداکارہ نین تارا نے ناراضگی کے باوجود بھی فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار پر فخر کا اظہار کیا ہے ۔

نین تارا نے فلم کے ہدایتکار ایٹلی کمار کے ساتھ سوشل میدیا پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں اپنی اسٹوری کے کیپشن میں ایٹلی کمار کو سال گرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ” مجھے آپ پر فخر ہے”۔

واضح رہے کہ نین تارا ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ ناراض ہیں اور ان کی ناراضی کی وجہ یہ سامنے آئی کہ بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ خان اور دیپیکا کی فلم ہو حالانکہ ایسا نہیں تھا تاہم نین تارا نے سوشل میڈیا پر ایٹلی کمار کو سال گرہ کی مبارک باد دے کر گلے شکوے ختم کر دئیے۔

بالی ووڈجوانفلمنین تارا
Comments (0)
Add Comment