نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد  ندیم کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا

سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے‘سروج دیوی کی بات چیت

ہر کسی کا دن ہوتا ہے، آج پاکستان کا دن تھا‘والد نیرج چوپڑا کی گفتگو

نئی دہلی:   اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے مخالف نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ رات ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کے بعد جہاں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا وہیں بھارتی مخالف نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے ہیں۔ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے چاندی کے تمغے پر خوش دکھائی دیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی ’اپنا بیٹا‘ قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ’ہم بے حد خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی کا تمغہ بھی سونے کے مترادف ہے۔

سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے۔ وہ زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔

میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔جبکہ نیرج کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، ساتھ ہی

 نیرج کے والد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا دن تھا، جبکہ والد نے نیرج کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ’ہر کسی کا دن ہوتا ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ مگر ہمارے بیٹے نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔نیرج کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے نے چاندی کا تمغہ جیت کر نوجوانوں کو حوصلہ دیا ہے،

 واضح رہے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں سونے کا تمغہ دلایا ہے۔

ارشد مدیم۔ وادہ نیراج چوپڑاپیرس اولمپکس 2024
Comments (0)
Add Comment