ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 555 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب:  بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 555 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب:  بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 555 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ننکانہ صاحب سید ندیم عباس نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ننکانہ صاحب اور پنجاب پولیس کے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے سیکورٹی پر معمور پولیس جوانوں نے دن رات ڈیوٹی کی سر انجام دہی میں مثالی کردار ادا کیا ہے،سکھ مہمان یاتریوں کو سیکورٹی کے فول پروف حصارمیں رخصت کیا ۔ننکانہ پولیس کے افسران وجوانوں نے دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ مہمان یاتریوں کی مدد حفاظت کو یقینی بنایا، فول پروف سکیورٹی کی فراہمی پر سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا ،

پاکستان سے ملنے والی عزت پیار اور سہولیات قابل فخر ہیں، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سکھ یاتری اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں جنم دن کی تقریبات کو پرامن بنانے میں تمام محکموں کا کلیدی کردار قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھوں کے انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پنجاب پولیس کے جوانوں نے دن رات ڈیوٹی سر انجام دے کر مثال قائم کر دی جو قابل ستائش ہے، اقلیتوں کے مذہبی تہوار اور مقدس مقامات کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا گردوارہ بابے دی بیر ی صاحب کا دورہ، بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کو مبارک باد

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گردوارہ بابے دی بیر ی صاحب کا دورہ کیا اور بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کو مبارکباددی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے،یہی وجہ ہے کہ سکھ یاتریوں کو ملک بھر میں اپنی رسومات کی ادائیگی کے لئے پرسکون اور پرامن ماحول فراہم کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب اور بابا گرونانک کا پیغام محبت اور امن کا ہے، فخر ہے گرونانک نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ ہمارے شہر میں گزارا، امریکہ اور یورپ سے سکھ یاتری بھی گوردوارہ بابے دی بیری میں تشریف لائے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

گوردوارہ بابے دی بیری میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور انکے ساتھیوں کو سیوا دار جسکرن سنگھ کی جانب سے چادریں دی گئیں۔

سردار جسبیر سنگھ بوپارائے، سیوا دار سردار جسکرن سنگھ سدھو نے گردوارہ بابے دی بیر صاحب کے دورہ پر کینیڈا سے آئے ہوئے سنگت کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو سووینیر پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار جسبیر سنگھ بوپارائے کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن پر حکومت پاکستان اور پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامات پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

بابا گرو نانک دیو جی مہاراجننکانہ صاحب
Comments (0)
Add Comment