میرا ہدف پروفیشنل گولفر بننا ہے۔ آمنہ ٹوانہ
پاکستانی نوجوان گولفر آمنہ ٹوانہ نے اپنے مسقتبل کے اہداف بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا ہدف پروفیشنل گولفر بننا ہے اور یہ ایک مشکل ہدف ہے تایم میں میں محنت کر رہی ہوں لیکن ایک دن ضرور پروفیشنل گولفر بنوں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں آمنہ ٹوانہ نے کہا کہ آنکھ کھولتے ہی ماں باپ کو گولف کھیلتے ہوئے دیکھا میری والدہ مجھے اپنے ساتھ گولف کورس لے کر جاتی تھیں وہاں سے مجھے بھی گولف کھیلنے کا شوق پیدا ہوا ۔
آمنہ نے کہا کہ پاکستان میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی ضرورت ہے تاکہ کم عمر میں کوچنگ شروع ہوتاکہ کم عمر میں ہی گولفرز کو سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم ملے اس سے کھیل میں بہتری آئے گی اور اچھے کھلاڑی اوپر آئیں گے ۔
واضح رہے کہ لاہور مین پاکستان امیچر گولف چیپمئین شپ جاری ہے خواتین ایونٹ میں آمنہ ٹوانہ بھی شریک ہیں۔
آمنہ ٹوانہ نے مزید کہا کہ میں نیشنل امیچر گولف چیپمئین شپ میں گزشتہ برس بھی حصہ لے چکی ہوں اور ملکی سطح کے کئی ایونٹس کے علاوہ امریکہ اور ملائیشیا میں کھیل چکی ہوں۔