لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر مارچ میں نیلام کرنے کا فیصلہ

لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر مارچ میں نیلام کرنے کا فیصلہ

ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنا سب سے پہلا کنٹریکٹ بارسلونا کے ساتھ 14دسمبر 2000ء میں کیا تھا۔

اس کانٹریکٹ کو مارچ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 350,000 یوروز ہوگی۔

یہ کنٹریکٹ ایک رومال پر اس وقت تیار کیا گیا تھا جب لیونل میسی صرف 13 سال کے تھےاور اب اس کنٹریکٹ کو لندن میں قائم نیلام گھر بونمس کے تحت نیلام کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کنٹریکٹ لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی کی جانب سے نیلام کیا جائے گا۔

ارجنٹینافٹ بالرلیونل میسی
Comments (0)
Add Comment