لیونل میسی نے 8ویں مرتبہ "بیلون ڈی اور” ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لیونل میسی نے 8ویں مرتبہ "بیلون ڈی اور” ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسٹار فٹ بالر اور فٹ بال کی عالمی چیمپئین ٹیم ارجنٹینا کے مایہ ناز کپتان لیونل میسی نے ارلنگ ہالینڈ اور کلیان ایمباپے کو پیچھاڑتے ہوئے 8 ویں مرتبہ "بیلون ڈی اور” ایوراڈ اپنے نام کر لیا۔

پیرس میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں ارجنٹینا کے میسی نے 8ویں مرتبہ "بیلون ڈی اور” ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

میسی کے ساتھ نا روے کے ارلنگ ہالینڈ اور فرانس کے کلیان ایمباپے بھی نامزدگیوں میں شامل تھے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر یہاں آ کر اچھا لگا، میرے لیے تمام 8 ایوارڈ مختلف وجوہات کی بنا پر خاص ہیں۔

اسٹیج پر 36 سالہ نوجوان میسی نے کہا کہ "میں اپنے کیریئر کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔” "سب کچھ جو میں نے حاصل کیا ہے۔ میں نے دنیا کی بہترین ٹیم، تاریخ کی بہترین ٹیم کے لیے جو خوش قسمتی کھیلی ہے۔ اس لمحے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بار پھر یہاں آ کر خوشی ہوئی ہے۔”

ارجنٹیناایوارڈبیلون ڈی اورلیونل میسی
Comments (0)
Add Comment