علی حیدر گیلانی کی مبنیہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بیٹے علی حیدر گیلانی متحرک ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد (نیوزپلس) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی، سینیٹ الیکشن میں والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بیٹے علی حیدر گیلانی متحرک ہوگئے ہیں۔

مبینہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔

ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں ہورہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کس حکومتی رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔ علی حیدر گیلانی کی مبنیہ ویڈیو سینیٹ الیکشن سے محض ایک دن قبل منظر عام ہوئی۔تاہم ابھی نہ علی حیدر گیلانی یا یوسف رضا گیلانی کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔

 

سید یوسف رضا گیلانیعلی حیدر گیلانی
Comments (0)
Add Comment