عامر خان نئی فلم "ستارے زمین پر” بنانے میں مصروف

عامر خان نئی فلم "ستارے زمین پر” بنانے میں مصروف

بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ” تارے زمین کے بعد” "ستارے زمین پر” بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں عامر خان کی نئی فلم کا نام "ستارے زمین پر” ہے ، عامر خان نے بتایا کہ وہ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘تارے زمین پر’ میں درشل کے کردار کی مدد کی تھی لیکن نئی فلم میں اپنے اپنے مسائل سے نبرد آزما 9 افراد میری مدد کریں گے۔

عامر خان نے ‘ستارے زمین پر’ کے حوالے سے مزید بتایا کہ پچھلی فلم میں آپ کو رلایا تھا جبکہ یہ فلم آپ کو ہنسا دے گی۔

بالی ووڈعامر خان
Comments (0)
Add Comment