صنم جنگ کا شوہر قصام سے علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید

شوہر امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں اپنی جاب میں مصروف ہیں

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکارہ صنم جنگ کا اپنے شوہر قصام سے علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ قصام امریکہ میں ہے اور وہ بھی جَلد امریکہ منتقل ہو جائیں گی۔

صنم جنگ کی انسٹاگرام پر ایک انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صنم جنگ کا کہنا تھا ک قصام سے علیحدگی کی افواہوں سے متعلق سب لوگ پریشان ہیں کہ ہم دونوں ساتھ کیوں نہیں رہتے، اُن کے شوہر امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں اپنی جاب میں مصروف ہیں، و ہ اپنے شوہر کے پاس جلد منتقل ہو جائیں گی، وہ بھی امریکہ میں اپنے شوہر کے پاس منتقل ہونے کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’علیحدگی کی افواہیں سنتے ہی انہیں اور اُن کی ساس کو کئی کالز موصول ہوئیں جن میں اُن سے لوگ افسوس کا اظہار کر رہے تھے کہ قصام نے دوسری شادی کر لی ہے جبکہ اُن کے شوہر بھی اس صورتحال سے پریشان تھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔


صنم جنگ کا ہنستے ہوئے بتانا تھا کہ ’اُن کے شوہر نے انہیں فون کر کے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے جس پر اُن کا جواب میں کہنا تھا کہ اچھا ہے تم ہی بد نام ہو رہے ہو میں تو نہیں ہو رہی بدنام، کوئی بات نہیں ۔‘

صنم جنگقصام
Comments (0)
Add Comment