شادی کے لئے ایسے شخص کو ترجیح دوں گی جو کھانا بنانا جانتا ہو ۔ اداکارہ اشنا شاہ

مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں

لاہور (نیوزپلس) پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ جیون ساتھی کے بارے میں کہتی ہیں کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ مجھے کھانا بنانا نہیں آتا، اور اسے جانوروں سے بھی محبت ہو۔

تاہم اداکارہ اشنا شاہ کس قسم کے مردوں سے متاثر ہوتی ہیں اور اپنے ’’ڈریم بوائے‘‘ سے متعلق کیا خیالات رکھتی ہیں؟ اس حوالے سے جب ایک حالیہ ویب انٹرویو میں اداکارہ اشنا شاہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک دِکھنے (looks) کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔

اداکارہ کا اپنے پارٹنر میں پائی جانی والی خوبیوں سے متعلق کہنا تھا کہ میرے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ایمانداری ہے جو اب شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے۔

اداکارہاشنا شاہ
Comments (0)
Add Comment