سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر3’ کی ریلیز پر قطراورعمان کے حکام کی جانب سے تحفظات

سلمان خان کی فلم  ‘ٹائیگر3’ کی ریلیز پر قطراورعمان  کے حکام کی جانب سے تحفظات

بھارتی شوبز فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کے سپراسٹار سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ‘ٹئیگر3’ کو قطر اور عمان میں ریلیز کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ،

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر اور عمان کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک فلم کو اجازت دینے پر ان کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ ‘ٹائیگر3’ میں پاکستان اور انڈیا کے پہلو سے مناظر پر دونوں ممالک کو فلم پر تحفظات ہیں، دونوں ممالک کے حکام فلم کے مواد پر مطمئن ہونے کے بعد ہی ریلیز ہونے کی اجازت دیں گے۔ تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے ۔

واضح رہے کہ ‘ٹائیگر3’ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment