سشانت خودکشی کیس کی تحقیقات ابھی جاری

کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ سی بی آئی

ممبئی (نیوزپلس) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس سے متعلق سی بی آئی نے کہا ہے کہ سشانت خودکشی کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس کے حوالے سےکئی دنوں سے مختلف خبریں گردش کررہی تھیں کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور وہ کچھ ہی دنوں میں اپنی فائنل یا کلوز رپورٹ کورٹ کے سامنے پیش کردے گی۔


سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اس حوالے سے اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سشانت خودکشی کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، میڈیا میں کچھ ایسی خبریں پھیلی ہوئی تھیں کہ سی بی آئی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور وہ نتیجے پر پہنچ گئی ہےجبکہ ہم واضح کردیں کہ ایسی رپورٹس بالکل غلط ہیں۔

سُشانت سنگھ راجپوت
Comments (0)
Add Comment