سرفراز احمد 3 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

سرفراز احمد 3 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

سابق کپتان سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے ہیں،انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے کیریئر کے 52 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے3000 رنز مکمل کرنے والے 20 ویں بیٹر ہیں، 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر نے 52 ٹیسٹ میچوں کی 91 اننگز میں اب تک 3009 رنز بنائے ہیں جن میں21 نصف سنچریاں اور4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ سرفراز نے اپنی آخری سنچری رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف سکور کی جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم یہ ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔

بشکریہ: اے پی پی

سرفراز احمدسری لنکاوکٹ کیپر
Comments (0)
Add Comment