سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر
سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق 41 سالہ یاسر پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں نظر کھیل چکے ہیں، انہون نے ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کر رکھا ہے۔یاسر عرفات ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔
وہ ہانگ کانگ قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔یاسر عرفات 29 دسمبرسے 2 جنوری تک لاہور میں لگنے والے کیمپ میں خدمات سرانجام دیں گے۔