ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، ساجد خان

ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، ساجد خان

سپنر کیلئے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں،پچ بنانے کا کریڈٹ سیلیکشن کمیٹی کو جاتاہے

 

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلر ساجد خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، سپنر کیلئے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں،پچ بنانے کا کریڈٹ سیلیکشن کمیٹی کو جاتاہے،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے تیس اووگیندر اسپن ہوگی،گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، یہ پچ ملتان سے مختلف ہے،زاہد محمود سے معذرت،کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا،اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے چھ وکٹیں لینے والے ساجد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے،کوئی بھی آؤٹ کرے میچ جیتنا ضروری ہے،سپنر کیلیے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں،پچ بنانے کا کریڈٹ سیلیکشن کمیٹی کو جاتاہے،پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نیپہلیہی دیرکھاتھا،نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے اسپن کیا،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے تیس اووگیندر اسپن ہوگی،گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں،میرے پاس دوسرا نہیں، میں نے پیس مختلف کرنے کی کوشش کی،پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے،نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتاہے،انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلاتاکہ وکٹیں مل سکیں،انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی نیت نہیں تھی کہ سو رنزکی پارٹنرشپ بنانیدیں،کوشش کی تھی کہ ا سمتھ کی وکٹ ملے،اسمتھ کو جلدی ٓؤٹ کرتے تو اتنا ٹوٹل نہ ہوتا،صرف ا سمتھ کا مائنڈ تبدیل کر رہے تھے اس لیے اینڈ تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پچ ملتان سے مختلف ہے،کچھ بال اچھے کیے کچھ انہوں نے غلط کھیلا،ہمارا فوکس ایک وکٹ تھا اب تین آؤٹ ہو گئے،اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا،ہماری کوشش تھی لیکن وہ اچھا کھیلے،مجھے کیچ لینا چاہیے تھا کوشش کی لیکن کیچ نہیں لے سکا۔

انہوں نے کہاکہ زاہد محمود سے معذرت،کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے،ملتان میں بھی تماشائیوں نے سپورٹ کیا یہاں بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیمپنڈی ٹیسٹساجد خان
Comments (0)
Add Comment