روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا برطانوی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

برطانیہ پہلا ملک ہے جس نے اعلانیہ طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کیف کو فراہم کئے ہیں

روس کا طویل فاصلے تک  مار کرنے والا برطانوی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

روس کا طویل فاصلے تک  مار کرنے والا برطانوی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ غیر ملکی میدیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے پیر کو پہلی مرتبہ برطانوی فراہم کردہ اسٹارم شیڈو کروز میزائیل مار گرانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔

وزارت نے یوکرین کے تنازع پر اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ اس نے کروز میزائل کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ HIMARS اور HARM میزائلوں کو بھی مار گرایا ہے. تاہم رائٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ترجمان روسی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا روسی فوج یوکرین کو برطانوی میزائلوں کی فراہمی کا بھر پور اور سخت جواب دے گی۔

برطانیہ پہلا ملک ہے جس نے اعلانیہ طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کیف کو فراہم کئے ہیں ۔

واضح رہے کہ یوکرین روس  کو ایک بڑے جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے اسی بنا پر برطانیہ نے یوکرین کو یہ میزائل فراہم کئے ہیں ۔

اسٹارم شیڈو کروز میزائیلبرطانیہروس
Comments (0)
Add Comment