راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنےکی وجہ سامنے آ گئی

 عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم پر تشدد کرنے کی وجہ سامے آ گئی۔

راحت فتح علی خان کے ملازم نوید حسنین نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں ان کا شاگرد ہوں، ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار بھی سکتے ہیں، ڈانٹ ڈپٹ بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے، ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل تھی جو مجھ سے گم ہو گئی، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔

نوید حسنین نے کہا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں، جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

 

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے وہ پیرصاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا، پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سے معافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کی ملازم کی پاٹئی لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

راحت فتح علی خان
Comments (0)
Add Comment