دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع

تین روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی

لاہور:   دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔

دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لئے قومی اسکواڈ نے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں بھرپورپریکٹس کی۔تین روزہ تربیتی کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیمپ کے ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔

شاہین آج ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔لیگ سپنر شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ہی سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے میں مصروف رہے۔

پریکٹس سیشن میں بلے بازوں کیلئے بالنگ مشین بھی رکھی گئی ہیں جبکہ پلیئرز کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔

آئرلینڈ - انگلینڈقذافی سٹیڈیمقومی کرکٹ ٹیم
Comments (0)
Add Comment