حارث رؤف نے ثقلین مشتاق اور شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

حارث رؤف نے ثقلین مشتاق اور شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں ایم سنگ میل عطور کر لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے حارث روف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے (حارث کے ڈیبیو سے اب تک) میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں۔ عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔


اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں۔ عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔

حارث رؤف کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیریئر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔

ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے سپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے سپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

دنیا کے دیگر فاسٹ باؤلرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔

نیپالی اسپنر سندیپ لمیچا نے ابتدائی 39 ون ڈے میچز میں 93، افغانستان کے راشد خان نے 90 اور بھارت کے کلدیپ یادوو 77 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیمحارث رؤف
Comments (0)
Add Comment