جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں عدم تسلسل اہم مسئلہ قرار دے دیا

جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں عدم تسلسل اہم مسئلہ قرار دے دیا

 کراچی :  قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت باصلاحیت ہے تاہم انہیں اپنی پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا چونکہ میں وائٹ بال ٹیم کی سلیکشن میں شامل نہیں ہوں اس لیے میری توجہ صرف ریڈ بال کرکٹ پر ہوگی۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہاں آنا بہترین تجربہ ہے، پاکستان کی کوچنگ کے لیے بے تاب ہوں،شاہینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا، اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں تو آپ کو فٹ اور تیار ہونا چاہیے، فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔

قومی ٹیم کے ریڈ بال کوچ نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم سیریز میں شکست ہوئی، کچھ سیشنز میں پاکستان نے آسٹریلیا میں اچھا کھیلا، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کئی بار جیت کے قریب آیا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے وقت مخالف ٹیم اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھیں گے، جو لڑکا ڈومیسٹ کرکٹ میں اچھا کھیلے گا اس کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں وائٹ بال ٹیم کی سلیکشن میں شامل نہیں ہوں، میری توجہ صرف ریڈ بال کرکٹ پر ہوگی، میں مثبت کرکٹ کو ترجیح دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہونے جارہی ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل مقصد ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی تیاری کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، جس پر کام کروں گا۔

پاکستان ٹیمجیسن گلیسپیہیڈ کوچ
Comments (0)
Add Comment